ایف پی سی سی آئی کی حکومت کو ملک میں تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کی تجویز

بدھ 13 اپریل 2016 16:42

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ملک میں تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنایا جائے تا کہ سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو فروغ ملے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق چیمبر نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں میں بامقصد اصلاحات لائی جائیں، ٹیکسوں کی بنیاد کو وسیع کیا جائے، فوری طور پر برآمدی تاجروں کو ریفنڈ ادا کیا جائے، روزگار اور آمدن میں اضافہ کے لئے نئی صنعتوں کو سہولیات دی جائیں۔

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے وزیر خزانہ کو یہ تجاویز چیمبر کے وفد کی ملاقات کے دوران د دی گئیں ۔ وفد نے حکومت کی طرف سے ٹیکسوں کے حصول میں 19.7فیصد اضافہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد میں سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی شیخ خالد، سی ای او، ٹی ڈی اے پی، ایس ایم منیر، چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) افتخار علی ملک ، زبیر طفیل، نائب صدر ظفر بختاوری، گلزار فیروز، ملک سہیل حسین شامل تھے۔