پسکو میں سپرنٹنڈنگ انجینئرزاور ایکسینزگریڈ 18 اور 19 کے تبادلے

بدھ 13 اپریل 2016 16:39

پشاور۔13اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء )انتظامی امورکومدنظر رکھتے ہوئے پسکو میں ایس ایز(بی پی ایس 19 ) اور ایکسینز (بی پی ایس 18) کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق سجاداحمدسیٹھی کو ایس ای پسکوخیبرسرکل پشاور, جمال الدین کو منیجرپسکوہیڈکوارٹرز مقررکیا گیا ہے جبکہ ایکسینز کے تبادلوں کے اعلامیہ کے مطابق عبدالرحیم کو ایکسین پسکوہنگوڈویژن,محمدنعیم کو ڈپٹی منیجرٹیکنیکل پسکوہیڈکوارٹرز,عثمان اکبر کو ایکسین پسکومردان ٹو ڈویژن,جمشیدعلی کو ڈپٹی منیجرکمپلینٹ سیل,احمدنواز کو ایکسین پسکو مانسہرہ رورل ڈویژن,آصف جان مروت کو ایکسین شبقدرڈویژن,اکرام اللہ کو ڈپٹی منیجرٹیکنیکل مردان سرکل,گوہررحمان کو ایکسین کوہاٹ ڈویژن,ظفراقبال کو ایکسین سوات ٹو ڈویژن,جاویداقبال خان کو ایکسین نوشہرہ کینٹ ڈویژن,احسان علی کو ایکسین سٹی ڈویژن نوشہرہ,ریاض محمد کو ڈپٹی منیجر سی ایس پسکوہیڈکوارٹرز,محمدظاہرشاہ کو ڈپٹی منیجرپی ڈی جی ایس سی,محمداکبرجان کو ڈپٹی منیجرپلاننگ ٹی اینڈ جی پسکوہیڈکوارٹرز مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیوپسکو نے ان افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محنت اورلگن سے کام کریں کیونکہ صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی ہماری ولین ترجیح ہے