کپاس کا انتہائی اعلیٰ معیار کا تصدیق شدہ بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کیتمام مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو فراہم کردیا گیا

بدھ 13 اپریل 2016 16:33

فیصل آباد۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء )پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کپاس کا انتہائی اعلیٰ معیار کا تصدیق شدہ بیج وافر مقدارمیں اپنے تمام مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو فراہم کردیاہے جبکہ کاشتکاروں کو منظورشدہ نرخوں پر شہ زور بیج خریدنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مارکیٹنگ سنٹر فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ مذکورہ بیج 5کلوگرام ، 10کلوگرام اور 20کلوگرام وزنی تھیلوں میں فراہم کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب بیج جاندار ہوگا تو فصل بھی شاندار ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بھرپور پیداوار کیلئے شہ زور بیج ہی استعمال کریں کیونکہ یہ بیج زرعی ماہرین کی سربراہی میں جدید سائنسی تکنیک پر انتہائی مہارت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کئے جاتے ہیں جو دیگر بیجوں کے مقابلے میں فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے ذریعے کسان کی خوشحالی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے مارکیٹنگ سنٹرسے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔