رواں ماہ کپاس کی کاشت کے ضمن میں کھیلیوں سے کھیلیوں کا فاصلہ اڑھائی فٹ تک رکھنے کی ہدایت
بدھ 13 اپریل 2016 16:29
فیصل آباد۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء )کپاس کی بی ٹی اقسام کے کاشتکاروں کورواں ماہ اپریل میں درمیانی کاشت کے دوران پودے سے پودے کافاصلہ 9سے12انچ اور مئی میں پچھیتی کاشت کے دوران فاصلہ 6سے 9انچ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار اس دوران کھیلیوں سے کھیلیو ں کا فاصلہ اڑھائی فٹ تک رکھیں تاکہ فی ایکڑ پودوں کی تعداد مناسب رہ سکے۔
محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار اگیتی و درمیانی کاشت کیلئے کھیتوں میں 161 کلوگرام نائٹروجن ، 50کلوگرام فاسفورس اور 50کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ ڈالیں تاہم پچھیتی کاشت کے دوران یہ مقدار 80کلوگرام نائٹروجن ، 55 کلو گرام فاسفورس اور 38کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ فاسفورس اور پوٹاش کی تمام مقدار بوائی کے وقت استعمال کرنا ضروری ہے تاہم اگر فاسفورسی کھادوں میں 200کلوگرام فی ایکڑ گوبر کی کھاد بھی ملا لی جائے تو اس سے بہت اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.