ٹی ایم ایز نظام میں بہتری لاتے ہوئے عوامی مسائل مقامی سطح پرحل کریں، عنایت اللہ
بدھ 13 اپریل 2016 16:23
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء)خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے ناظمین اورٹی ایم اوز پر زوردیا کہ وہ ٹی ایم ایز کی آمدن بڑھانے اوراسے اپنے پاوٴں پرکھڑا کرنے کے لئے اپنا کردار اداکریں تاکہ مقامی سطح پر موثر طریقے سے عوامی مسائل حل ہوسکیں۔وہ بدھ کے روز ٹی ایم ایز کے مسائل کے حوالے سے پشاورمیں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
جس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ عادل صدیق، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ کے علاوہ اپر دیر ،لوئردیر ،بلامبٹ ،منڈا وغیرہ کے ٹی ایم ایزوعوامی نمائندوں نے شرکت کی ۔دوران اجلاس ٹی ایم اوزنے نچلی سطح پر عوامی اجتماعی مسائل کے حل کے لئے اپنی گزارشات پیش کیں۔(جاری ہے)
سینئر صوبائی وزیرنے کہا کہ ٹی ایم اوز نظام کی تبدیلی اوراصلاح کے لئے عملی اقدامات کریں تاکہ صوبے کے نظام میں بہتر ی آئے اور اداروں کی کارکردگی میں عوام واضح تبدیلی محسوس کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اوز کے کارکردگی ناپنے کے لئے انڈیکٹربنائے گئے ہیں اور آئندہ ٹی ایم اوز اوردیگر افسران کی تقرریا ں ،تبادلے اورترقیاں ان کی کارکردگی سے مشروط کی جائیں گی ۔ عنایت اللہ خان نے کہا کہ ٹی ایم ایزکونسل کی منظوری سے میونسپل سروس کی فراہمی کے لئے ضروری مشینری خرید سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ٹیکس وصولی اورترقیاتی منصوبوں میں مزیدتیزی اورشفافیت لانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ٹی ایم ایز خود اپنے وسائل پیدا کریں اورخودعوامی فلاح بہبودپرخرچ کریں ۔سینئر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ فوری طورپر حل کریں تاکہ ملازمین میں پھیلی بے چینی کاخاتمہ ہوسکے۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.