اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران فاروق قتل کیس کا چالان جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار

بدھ 13 اپریل 2016 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا چالان جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے اٹھارہ اپریل تک عبوری چالان جمع نہ کرایا تو فیصلہ سنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مقدمے کا چالان جمع نہ کرانے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ اٹھارہ اپریل تک کیس کا عبوری چالان ہر صورت جمع کرایا جائے ، عدالت نے کہاکہ اگر ایف آئی اے نے چالان جمع نہ کرایا تو مقدمے کا فیصلہ سنا دیں گے ۔ کیس کی سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :