انڈونیشیاءنے پاکستان سمیت 84ممالک کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 اپریل 2016 16:10

انڈونیشیاءنے پاکستان سمیت 84ممالک کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی

جکارتہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13اپریل۔2016ء) انڈونیشیاءکی حکومت نے پاکستان سمیت 84ممالک کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی ہے ‘انڈونیشیاءکے وزیربرائے داخلی امور عریف یحیی کا کہنا ہے ویزہ فری انٹری والے ملکوں کی فہرست 45مزیدممالک کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے‘ویزہ قوانین میں نرمی انڈونیشیائی حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے‘انہوں نے کہا کہ ویزہ قوانین میں ملک میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سیاح انڈونیشیاءکا رخ کریں ‘انہوں نے بتایا کہ حکومت 2019تک سیاحوں کی تعداد 20ملین تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے‘ویزہ فری انٹری کی فہرست میں شامل کیئے جانے والے ممالک کے شہری 30دن تک کی ویزہ فری انٹری حاصل کرکے انڈونیشیاءمیں داخل ہوسکیں گے-

متعلقہ عنوان :