وزیر اعظم کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

بدھ 13 اپریل 2016 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) نواز شریف حکومت کی شاہ خرچیوں کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ وزارت خزانہ کی سرکاری دستاویزات کے مطابق نواز حکومت نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹریوں کے لئے 20 عدد 1300 سی سی لگثرری گاڑیاں خرید لی ہیں جن پر مجموعی طور پر 37 ملین روپے کے اخراجات غریب قوم نے برداشت کرنے ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے 37 کروڑ روپے کی لاگت سے سیکورٹی ٹیکنیکل اشیاء کی خریداری کی ہے جبکہ ان اشیاء کی خریداری پر اٹھنے والے ٹیکسوں کی مد میں وزارت خزانہ نے کروڑوں روپے ریلیز کر دیئے تھے دستاویزات کے مطابق نواز حکومت نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے لئے بھی 15کروڑ روپے کی لاگت سے 10 ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدی ہیں ۔

ریکارڈ کے مطابق آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے ورثاء کے نام پر صرف 86.6 ملین جاری کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق سویلین سیکیورٹی ایجنسی کے لئے ٹیکنیکل اوزاروں کی خریداری پر 26 کروڑ کے اخراجات کئے ہیں وزیر اعظم نے وزراء کو ایڈہاک ریلیف کے نام پر 4 ملین دیئے ہیں جبکہ اپنے ایک مشیر کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے اپنے ایک چہیتے سپیشل اسسٹنٹ کو 6 لاکھ 80 ہزار روپے قومی خزانہ سے مفت میں فراہم کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :