پشاور سے خطرناک دہشتگرد گرفتار ، قبضے سے بم اور اسلحہ برآمد

بدھ 13 اپریل 2016 15:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے ایک خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار دہشتگرد پولیس کو مطلوب تھا دہشتگرد کے قبضے سے بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سروس روڈ رشکئی پشاور سے محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا ایک خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کا نام امتیاز ہے جو کہ کالعدم لشکر اسلام منگل باغ گروپ کا اہم رکن ہے ملزم دہشتگردی کے کئی واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا مبینہ دہشتگرد کے قبضے سے دیسی ساختہ بم ، سلنڈر بم اور دستی بم برآمد کرلیا گیا دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :