عمر ان خان مرد ہیں تو رائے ونڈ کا گھیراؤ کرکے دیکھائیں، رانا ثناء اللہ
بدھ 13 اپریل 2016 15:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رائے ونڈ کے گھیراؤ کرنے سے متعلق کھلم کھلا دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان مرد ہیں تو اپنی زبان پر قائم رہتے ہوئے 24اپریل کو رائے ونڈ کا گھیراؤ کرکے دیکھائیں،میرا خیال ہے عمران خان پنجاب کی روایات سے پوری طرح واقف نہیں ہیں انہوں نے 2014میں میرے گھر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تھی ،انہوں نے کہا اس ساری افراتفری کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیداکرنا ہے،وزیر اعظم نواز شریف کی کسی سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے انکے ایجنڈے میں طبی معائنیکے علا وہ اور کوئی چیز شامل نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔(جاری ہے)
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سینیٹر عتزازاحسن ایل این جی مافیا ہیں کیا یہ ثابت کریں گے؟،ہم بھی چاہتے ہیں سب کا احتساب ہو اورہوگا،لیکن ہم سب کو سیاست کو جمہوری اصولوں کے تابع رکھنا ہو گا تب ہی ملک چل سکے گا،انکا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے فرانزک کمیشن بنے یاکوئی اوربنے ثابت کچھ بھی نہیں ہو گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو رائے ونڈ کیا میرے گھر کا ہی گھیراؤ کر کے دیکھا دیں،2014میں بھی کوشش کی تھی تو 10گھنٹے لگے تھے میرے گھر پہنچنے کے لیے اب بھی خواہش پوری کر لیں،عمران خان اپنی پارٹی میں ہونے والے انتشار پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے اقدامات کر رہے ہیں اگر عمران خان نے رائے ونڈ کا گھیراؤ کیا تو انکی سیاست ختم ہو جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.