حکومت پنجاب ، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ اور ڈی سی او اٹک کی عدم توجہی ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہبودی کی 250طالبات کیلئے ایک استانی تعینات ، حکومتی ماڈل سکول کی طالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 اپریل 2016 14:44

حضرو اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل۔2016ء) حکومت پنجاب ، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ اور ڈی سی او اٹک کی عدم توجہی ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہبودی کی 250طالبات کیلئے ایک استانی تعینات ، حکومتی ماڈل سکول کی طالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھنگی میں بھی صرف 3ٹیچرز ، رکن صوبائی اسمبلی جہانگیر خانزادہ کے تعلیمی نعرے ہوا میں اڑ گئے، طالبات اور والدین سخت پریشان، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور اراکین اسمبلی کے تعلیمی سہولیات کے حوالہ سے اقدامات اور فنڈز کی فراہمی محض کھوکھلے اور سیاسی نعرے ثابت ہوئے ہیں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہبودی جسے حکومت پنجاب نے ماڈل سکول کا درجہ تھا میں عرصہ دراز سے صرف ایک ٹیچر تعینات ہے جو 250طالبات کو پڑھانے کے ساتھ ہیڈ مسٹریس کے فرائض بھی نبھا رہی ہے، اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھنگی میں سینکڑوں طالبات کیلئے صرف تین استانیاں ہیں جس سے طالبات کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے، بہبودی ، بنگئی، شاہڈھیر،نرتوپہ اور دیگر دیہات کی طالبات کے والدین نے صحافیوں کو بتایا کہ قبل ازیں کئی بار ایم پی اے جہانگیر خانزادہ، ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب الله کو آگاہ کیا مگر ان کی طرف سے تاحال کوئی عملی کام نہیں کیا گیا جبکہ ڈی سی او سروس کا آخری سال ہونے کی وجہ سے محض وقت پاس کرتے رہے ، ادھر معلوم ہوا ہے کہ شہری سکولوں میں سفارش پر تعینات ضرورت سے زیادہ اساتذہ صرف تنخواہیں وصول کررہے ہیں حالانکہ انہیں دوسرے کم سٹاف والے سکولوں میں بھیجا جا سکتا ہے ، اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور اعلیٰ حکام و انتظامیہ سے فی الفور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :