’عمران خان ڈمی ہیں، پارٹی کو ہم چلا رہے ہیں‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 اپریل 2016 14:20

’عمران خان ڈمی ہیں، پارٹی کو ہم چلا رہے ہیں‘

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اپریل 2016ء): نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول نے بتایا کہ جن دنوں مجھے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی جا رہی تھی ان دنوں پی ٹی آئی پنجاب کے ایک مرکزی رہنما نے مجھ سے کہا کہ عمران خان تو محض ایک چہرہ ہیں، عمران خان پارٹی میں ڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں، ہم تقریر لکھ کر عمران خان کو اسٹیج پر بھیجتے ہیں اور ان کو ہدایت کرتے ہیں کہ آپ نے کیا اور کیسے بولنا ہے۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے بتایا کہ مذکورہ رہنما نے مجھے یہ بھی کہا کہ پارٹی کا اصل کام تو ہم کر رہے ہیں جس کی بنا پر پارٹی چل رہی ہے۔ نبیل گبول نے واضح کیا کہ یہ بات شاہ محمود قریشی کی جانب سے نہیں کی گئی البتہ جس نے کہا میں اس کا نام نہیں لے سکتا۔