میری زندگی اتنی دلچسپ نہیں کہ فلم بنائی جائے،شاہ رخ خان

بدھ 13 اپریل 2016 14:03

میری زندگی اتنی دلچسپ نہیں کہ فلم بنائی جائے،شاہ رخ خان

ممبئی ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ ان کی زندگی اتنی دلچسپ نہیں کہ اس پر فلم بنائی جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کی سوانح عمری پر فلم بنانا یقینا ایک اچھا آئیڈیا نہیں ہو گا، ان کی زندگی اتنی دلچسپ نہیں کہ اس پر فلم بنائی جائے،اس کے باوجود بھی کوئی فلمساز ان کی سوانح عمری پر فلم بنانا چاہے تو یہ اس کا اپنا انتخاب ہو گا، انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا،اداکار ان دنوں فلم فین کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو جلد ہی ریلیز ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :