جان فیوریو نے جنگل بک ٹو پر کام کا آغاز کردیا

بدھ 13 اپریل 2016 14:03

جان فیوریو نے جنگل بک ٹو پر کام کا آغاز کردیا

لاس اینجلس ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء)ہالی وڈ ہدایتکار جان فیوریو نے اینیمیٹڈ فلم جنگل بک کی ریلیز کے بعد فوری طور پر فلم جنگل بک ٹو پر کام کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈہدایتکار جان فیوریوجن کی اینیمیٹڈ فلم جنگل بک حال میں ریلیز ہوئی ہے ،اس فلم کی ریلیز کے بعد انہوں نے فوری طور پر اس سلسلے کی دوسری فلم جنگل بک ٹو پر کام کا آغاز کردیا ہے،یہ ڈزنی لینڈ کے بینر تلے بننے والی فلم ہے جو جلد ہی مکمل کر لی جائیگی۔