اکشے کمار کی فون چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کی پٹائی کرنے والی لڑکی کی تعریف

بدھ 13 اپریل 2016 13:58

اکشے کمار کی فون چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کی پٹائی کرنے والی لڑکی ..

ممبئی ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) بالی وڈاداکار اکشے کمار نے بھارتی شہر اندھیری کی19سالہ باہمت لڑکی کے حوصلے کو سراہا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈاداکار اکشے کمار سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی شہر اندھیری کی19سالہ باہمت لڑکی شریا نائیک جو ویمن سیلف ڈیفینس سینٹر میں مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کر رہی ہے کے حوصلے کو سراہا جس نے گھر جاتے ہوئے نامعلوم شخص کے اس سے فون چھیننے کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور اس شخص کو خوب پیٹا اور اسے پولیس کے حوالے بھی کیا۔ان کے خیال میں ہر لڑکی کو مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنا دفاع خود کر سکے۔

متعلقہ عنوان :