پاکستان کپ، میرٹ کی جگہ پسند نہ پسند کا عنصر نمایاں، بیشتر کھلاڑی نظر انداز

بدھ 13 اپریل 2016 13:45

پاکستان کپ، میرٹ کی جگہ پسند نہ پسند کا عنصر نمایاں، بیشتر کھلاڑی نظر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) پاکستان کپ میں پانچ کپتانوں کی جانب سے 75کھلاڑی منتخب ہونے کے باوجود بیشتر کرکٹرز نظر انداز کر دیئے گئے ۔ پاکستان کپ کے لیے پہلی مرتبہ کرکٹرز کا ڈرافٹنگ کے ذریعے انتخاب کیا گیا ، ٹیمیں کرکٹ بورڈ نے نہیں بلکہ پاکستان کے پانچ کپتانوں نے منتخب کیں ۔ اس بار بھی سلیکشن میں میرٹ کی جگہ پسند نہ پسند کا عنصر نظر آیا ۔

قومی کرکٹرز عمران خان ، شاہ زیب ، محمد طلحہ ، اعزاز چیمہ اور عدنان اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

حالیہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر زیادہ رنز بنانے والے قومی کرکٹر عثمان صلاح الدین بیس وکٹیں لینے والے صدف حسین ، انڈر 19میں سب سے زیادہ رنز اور وکٹیں حاصل کرنے والے حسن محسن نظر انداز ہو گئے ۔ انڈر 19ورلڈ کپ میں ہی گیارہ وکٹیں لینے والے شاداب خان بھی کسی ٹیم میں جگہ نہ پا سکے ۔ پانچوں ٹیموں میں ایسے انڈر 19کھلاڑی شامل کیے گئے جن کی کارکردگی حسن محسن اور شاداب خان سے کہیں زیادہ بری تھی ۔ شعیب ملک پنجاب ، سرفراز احمد سندھ ، اظہر علی بلوچستان ،یونس خان کے پی کے اور اظہر علی بلوچستان کی ٹیم قیادت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :