سری لنکن بورڈ ملنگا کو آئی پی ایل میں شمولیت کی اجازت دینے پر تذبذب کاشکار

بدھ 13 اپریل 2016 13:27

سری لنکن بورڈ ملنگا کو آئی پی ایل میں شمولیت کی اجازت دینے پر تذبذب ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) سری لنکا کرکٹ بورڈ ٹیم کے مایہ باز فاسٹ باوٴلر لاسیتھ ملینگا کو انڈین پریمئر لیگ میں شمولیت کی اجازت دینے کے لیے تذبذب کا شکار ہے جس کے باعث انھیں تاحال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

لاستھ ملنگا انجری کے باعث چند ماہ سے سری لنکا ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ وہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے سے بھی قاصر رہے تھے جہاں ان کی ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف تھیلنگا سوماتھیپالا کا کہنا تھا کہ "وہ ہماری اجازت کے بغیر نہیں جاسکتے اگر وہ ہماری اجازت کے بغیر جاتے ہیں تو صرف میدان سے باہر بیٹھ کر وہی سے واپس آئیں گے"۔