پاکستان کپ شروع ہونے سے قبل ہی بڑے تنازعے کا شکار

فیڈرل ٹیم میں کھلاڑیوں کے چناؤ پر مصباح الحق ناراض ، ڈرافٹنگ روم سے اٹھ کر چلے گئے

بدھ 13 اپریل 2016 13:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) پاکستان کپ شروع ہونے سے قبل ہی بڑے تنازعے کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ڈومیسٹک ایک روزہ ٹورنامنٹ کو پہلی مرتبہ فرنچائزز کی طرز پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 اپریل سے فیصل آباد میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں: فیڈرل، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان حصہ لیں گی۔

ان ٹیموں میں کھلاڑیوں کے چناو کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کے چناو کے دوران ایک واقعے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل کی ٹیم جس کی کپتانی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سپرد کی گئی ہے۔ اپنی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کے چناو کے مرحلے میں مصباح الحق موجود رہے اور ان کی رضامندی سے تمام کھلاڑیوں کو چنا گیا۔

تاہم ٹیم کیلئے آخری کھلاڑی کے چناو کے موقع پر ٹیم کے کوچ نے متنازعہ طور پر پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن شکیل شیخ کے صاحبزادے کو ٹیم میں شامل کر لیا۔ اس موقع پر مصباح الحق نے واضح طور پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور ڈرافٹٹنگ روم سے اٹھ کر چلے گئے۔ یاد رہے کہ شکیل شیخ کے صاحبزادے کو اس سے قبل انڈر 19 ٹیم میں بھی ان کی سفارش پر شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :