سٹار وارز اداکارجیک لیوڈ میں شیزوفرینیا کی تشخیص

بدھ 13 اپریل 2016 13:19

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء) سٹار وارز فلم فرنچائز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار جیک لیوڈ میں ڈاکٹروں نے شیزوفرینیا کی تشخیص کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیوڈ کو تقریباً10ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ماہر نفسیا ت کی زیر نگرانی چھوڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ’دی فینٹم مینک ‘میں بطور چائلڈ سٹار اداکاری کرنے والے لیوڈ کوگزشتہ برس سا?تھ کیرولینا کی دو کا? نٹیز کے درمیان ہائی سپیڈ میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پولیس کو چکر دینے اور گاڑی سڑک کنارے بنے جنگلے سے ٹکرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق جیل حکام کی طرف سے اسے بیماری سے نجات پانے کیلئے نفیساتی مرکز بھیجا گیا ہے۔لیوڈ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ان کا بیٹا گزشتہ کئی سالوں سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہے اور پچھلے سال دوائیوں کا استعمال ترک کرنے کے بعد ہی اسے گرفتار بھی کیا گیا تھا