اجے دیوگن اور کاجول آندھرا ٹورازم کے برانڈ ایمبسڈر مقرر

بدھ 13 اپریل 2016 13:19

اجے دیوگن اور کاجول آندھرا ٹورازم کے برانڈ ایمبسڈر مقرر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور اہلیہ اداکارہ کاجول کو آندھرا ٹورازم کا نیا برانڈ ایمبسڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ایکشن ہیرو نے چیف منسٹر این چندرا بابونیدو سے ملاقات کی۔ انھوں نے سیاحوں کیلئے سیاحتی کشش میں اضافے کیلئے کوشش کی یقین دھانی کرائی۔

(جاری ہے)

چیف منسٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کاجول کے ہمراہ ریاست کے دارالحکومت اماروتی اور ٹورازم کی تشھیر کیلئے حاضر ہیں۔دوسری جانب اجے دیوگن کی جانب سے ریاست میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بہتری کیلئے کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔نیدو نے اداکار کو بتایا کہ وہ ریاست کے دارالحکومت کو دنیا کا بہترین شہر بنانا چاہتے