انوشکا شرما نے اپنے بھائی کو اپنا بہترین دوست قرار دیدیا

بدھ 13 اپریل 2016 13:19

انوشکا شرما نے اپنے بھائی کو اپنا بہترین دوست قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء) بولی وڈ انڈسٹری میں کچھ ہی عرصے میں اپنا مضبوط مقام بنانے والی اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے اچھا دوست کوئی اور نہیں، بلکہ ان کا اپنا بڑا بھائی ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما کا اپنے بڑے بھائی کرنیش شرما کے ہمراہ دیئے گئے انٹرویو میں اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’این ایچ 10‘ بنانے کے دوران پیش آنے والے حالات و واقعات کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپنے بھائی کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ کام کرنے میں آپ پھر آسانی محسوس کرتے ہیں، لیکن اپنے ہی کسی بہن بھائی کے ساتھ کام کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے، خصوصاً مختلف مواقع پر اپنے برتاوٴ پر کنٹرول کرنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود اپنے بڑے بھائی کے ساتھ فلم کی پروڈکشن کا مضبوط پہلو یہ تھا کہ ہم ایک دوسرے پر اندھا اعتماد کرسکتے ہیں، ہمارے نظریات چاہے جتنے مختلف ہوں لیکن ہمیں پتہ ہے کہ بالآخر نتیجہ ہم دونوں کی مرضی کے مطابق نکلے گا۔