طاہر شاہ کے بعد علی ظفر کا”اینجل“

بدھ 13 اپریل 2016 13:16

طاہر شاہ کے بعد علی ظفر کا”اینجل“

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء)طاہر شاہ کے 'اینجل' نے تو سوشل میڈیا پر تباہی مچا ہی رکھی ہے، لیکن اب علی ظفر بھی اپنے 'اینجل' کے ساتھ میدان میں آگئے ہیں۔اگر شائقین کو 'اینجل' کے پیروڈی ورڑن کا انتظار تھا، تو علی ظفر کی یہ کاوش آپ کو ضرور پسند آئے گی۔اپنے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں علی ظفر نے طاہر شاہ کے گانے 'اینجل' کے بول (Lyrics) نہایت خوبصورت انداز میں پڑھے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے طاہر شاہ کا گانا 'اینجل' ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوا اورانٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل گیا جبکہ اس نے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں بھی اپنی جگہ بنا لی۔5 منٹ دورانیے کے اس گانے کی ویڈیو میں طاہر شاہ ایک فرشتے کے روپ میں نظر آرہے ہیں، جو خود کو 'انسانیت' کا فرشتہ کہہ رہا ہے۔اس گانے کے بعد کہیں طاہر شاہ کا مذاق اور تنقید کی جارہی ہے تو کہیں اِکا دْکا لوگ تعریف بھی کر رہے ہیں، لیکن ایک بات حقیقت ہے کہ 'اینجل' سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے