ملک و ملت کی تعمیر وترقی کیلئے تعلیم کو وطن عزیز کے ہر کونے میں پہنچانا ہوگا‘شہزاد رائے

بدھ 13 اپریل 2016 13:15

ملک و ملت کی تعمیر وترقی کیلئے تعلیم کو وطن عزیز کے ہر کونے میں پہنچانا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء) پاکستان کے صف اول کے گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ملک و ملت کی تعمیر وترقی کیلئے تعلیم کو وطن عزیز کے ہر کونے میں پہنچانا ہوگا ، تعلیم سب سے بڑا ہتھیارہے اور اس زیور سے تمام بچوں کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے میرے فلاحی ادارے نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ انتہائی حوصلہ افزا رہا ہے اور بنیادی تعلیم کو عام کرنے کیلئے میرا مشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلانا تما م والدین کے فرائض میں شامل ہے کیونکہ جہالت نے ملک کوسوائے تباہی کے سواکچھ نہیں دیا