غلام محی الدین بھی بھارتی فلموں میں کام کر نے پر ضا مندی کا اظہار کر دیا

بدھ 13 اپریل 2016 13:15

غلام محی الدین بھی بھارتی فلموں میں کام کر نے پر ضا مندی کا اظہار کر ..

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء) پاکستان کے نوجوان اداکاروں کی بھارتی فلموں میں پزیرائی کے بعد سینئر اداکاروں کو بھی بالی ووڈ فلموں کی آفرز ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامور فلم اداکار غلام محی الدین کو بالی ووڈ کے معروف فلم رائٹر جاوید اختر کی جانب سے بھارت آنے اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔لیجنڈ اداکار غلام محی الدین نے جاوید اختر کی جانب سے دی گئی آفر کی تصدیق کی ہے اور باعزت طریقے سے کسی بھی بھارتی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔