شوبز کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنا میرا خواب ہے جسے پورا کرنے کے لئے میں بھرپور محنت کرونگا ‘ توقیر ناصر

بدھ 13 اپریل 2016 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء) شوبز کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنا میرا خواب ہے جسے پورا کرنے کے لئے میں بھرپور محنت کرونگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نوجوان ماڈل و اداکار توقیر ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہا کہ بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا سے میری شکل ملتی ہے جسے میں اپنے لئے باعث خوشی سمجھتا ہوں لیکن میں شوبز کی دنیا میں اس سے آگے جانگا اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کروں گا بطور ماڈل اب تک میں نے کئی پراجیکٹس کئے ہیں جن میں میری ماڈلنگ کو بہت پسند کیا گیا ہے اور جبکہ مجھے اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے معیاری کام کرنے کا تہیہ کیا ہے جب لوگ مجھے بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا جیسا کہتے ہیں تو بہت خوشی محسوس ہوتی ہے ۔