ورون دھوون ہالی وڈ فلم” کیپٹن امریکا-سول وار“میں اداکار سٹیو راجرکی آواز بنیں گے

بدھ 13 اپریل 2016 13:14

ورون دھوون ہالی وڈ فلم” کیپٹن امریکا-سول وار“میں اداکار سٹیو راجرکی ..

ممبئی ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) بھارتی اداکار ورون دھوون ہالی وڈ فلم” کیپٹن امریکا-سول وار“کے ہندی ورژن کے لئے اداکار سٹیو راجر جنہوں نے فلم میں کیپٹن امریکا کا رول ادا کیا ہے کے لئے آواز بنیں گے۔

(جاری ہے)

ڈزنی سٹوڈیو کا بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ ہالی وڈ فلموں کے لئے ایک معاہدہ ہے جس کے تحت ڈزنی کی نئی فلمیں ہندی زبان میں ڈب کی جاتی ہیں اور اس کے لئے بالی وڈ کے نامور اداکاروں کو لیا جاتا ہے۔ڈیوڈ دھوون کے بیٹے ورون جو بالی وڈ میں کامیاب جگہ بنا رہے ہیں نے کہا ہے کہ ان کو کیپٹن امریکا کی آواز بننے پر بہت خوشی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ’وائس اوور‘اداکاری زیادہ مشکل کام ہے اس کے لئے بہت محنت درکار ہوتی ہے۔