گلوکار فرحان سعید بھارت میں پانچ لائیو شوز کریں گے

بدھ 13 اپریل 2016 13:14

گلوکار فرحان سعید بھارت میں پانچ لائیو شوز کریں گے

کراچی ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) پاکستانی گلوکار فرحان سعید بھارت میں پانچ لائیو شوز کریں گے۔ فرحان سعید جو بالی وڈ کے لئے پلے بیک سنگنگ کر چکے ہیں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ دس روز میں بھارت کے لئے روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ نئی دہلی اور ممبئی میں پانچ لائیو شوز کریں گے اور اس دوران فلم ہاف گرل فرینڈ کے لئے گانوں کی رکارڈینگ بھی کروائیں گے۔

(جاری ہے)

فرحان نے 9 اپریل کو اپنا نیا وڈیو گانا کوئی روکے نہ مجھے لانچ کیا ہے جس میں ان کے ساتھ ماڈل ایمان علی،منیب نواز اور ساجد حسن نے کام کیا ہے۔