برطانوی کرکٹر ویسٹ انڈیز میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
بدھ 13 اپریل 2016 12:52
ٹرینیڈاڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) برطانوی نوجوان کرکٹر ایڈریان سینٹ جون ڈاکووٴں کے موبائل چھیننے پر مزاحمت کے دوران ان کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے شہرت یافتہ کھلاڑی کرس گیل نے ان کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
مقامی میڈیا کے مطابق گیل اکیڈمی کی جانب سے کھیلنے والے سینٹ جون اپنی گاڑی میں ویسٹ انڈیز کے علاقے رٹرینیڈاڈ سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے جیسے ہی ایک شخص کی جانب سے لفٹ لینے کے اشارے پر ے گاڑی روکی تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ انہیں لوٹنے کی کوشش کی تاہم سینٹ جون نے مزاحمت کی جس پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل نے اپنے ٹویٹ میں سینٹ جون کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ یہ خبر سن کر دل دکھی ہوا ہے اور وہ سینٹ کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اکیڈمی کے منیجر کے مطابق جون اکیڈمی کے کپتان اورباصلاحیت کرکٹر اور انتہائی اچھے انسان تھے ‘ برطانیہ میں کرس گیل اکیڈمی کے سب سے پہلے ممبر بھی تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.