لتا منگیشکر کراچی کے رکشہ ڈرائیور کی مسحور کن آواز کی معترف

بدھ 13 اپریل 2016 12:19

لتا منگیشکر کراچی کے رکشہ ڈرائیور کی مسحور کن آواز کی معترف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) کراچی کے ایک رکشہ ڈرائیور ماسٹر عالم کے گانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، معروف ہندوستانی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی ماسٹر عالمی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں ۔کراچی کے ایک رکشہ ڈرائیور کو قدرت نے ایسی خوبصورت آواز عطا کی ہے کہ جو بھی سنے حیران رہ جائے ۔

(جاری ہے)

رکشہ ڈرائیور ماسٹر عالم کی آواز میں گایا گیا مشہور پاکستانی گلوکار غلام علی کا گانا یاد پیا کی آئے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔

ماسٹر عالم کی مسحور کن آواز کی تعریف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے بھی کی اور لکھا کہ میں اس شخص کی آواز سن کر حیران رہ گئی ہوں ۔ انہوں نے لکھا کہ میں دل سے چاہتی ہوں کہ یہ فنکار رکشہ نہ چلائے بلکہ مائیک کے سامنے کھڑا ہو کر گانا گائے ۔ انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر بھی ماسٹر عالم کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی ۔

متعلقہ عنوان :