پاکستان میں اچھی فلموں کا بننا خوش آئند ہے‘اداکار سعود

بدھ 13 اپریل 2016 11:52

پاکستان میں اچھی فلموں کا بننا خوش آئند ہے‘اداکار سعود

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) اداکار سعود نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن ہم ان پر بھروسہ نہیں کرتے ،گزشتہ چند سال کے دوران ہمارے ملک کے باصلاحیت فنکاروں اور ڈائریکٹرز نے ثابت کردیا کہ وہ اچھا کام کرنا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فلموں نے بلاشبہ پاکستان کی فلم انڈسٹری اور ہماری نئی نسل کو نقصان پہنچایا ہے لیکن اب کسی حد تک ہمارے نوجوانوں نے اس کا ازالہ کردیا، پاکستان میں اچھی فلموں کا بننا خوش آئند ہے۔

یہ بات اداکار سعود نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت کو پروموٹ کرنے پر توجہ دینی چاہیے ، اب رفتہ رفتہ بھارتی فلموں کا کریز ختم ہوتا جارہا ہے۔ے پاکستانی فلم بین پاکستانی فلموں کو اہمیت دے رہے ہیں، سنیما مالکان کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستانی فلموں کو پروموٹ کریں اور انھیں زیادہ سے زیادہ نمائش کا موقع دیں۔

متعلقہ عنوان :