سرحدی علاقہ برکی میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

منگل 12 اپریل 2016 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے سرحدی علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ برکی کے نواحی گاؤں پنگالی میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عمران اور زوہیب کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :