Live Updates

حکمرانوں کی دھاندلی کے باوجود این اے 267جھل مگسی میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کریگی،قاسم خان سوری

منگل 12 اپریل 2016 23:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی دھاندلی کے باوجود قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267جھل مگسی میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کریگی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267میں تحریک انصاف عدالت عظمیٰ میں دھاندلی ثابت کرچکی ہے اب ایک مرتبہ پھر حکومت دھاندلی کے ذریعے اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کی تحریک انصاف اورعلاقے کے عوام کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267کی نشست بلوچستان کے حکمران پلیٹ میں رکھ پر (ن) لیگ کودینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک جونیئر افسر کو قائم مقام ڈی سی جھل مگسی کا چارج دیا گیا ہے جس کے بارے میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 267کی الیکشن کمپین میں سرعام سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے جکا چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر نوٹس لیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکن پی ٹی آئی کے امیدوار سردار یار محمد رند کی الیکشن کمپیئن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پارٹی قائد عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ انشاء اللہ 28اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کے سرداریار محمدرند بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :