سکھرریلوے پولیس نے گا ڑیوں میں سامان چو ری کرنے والے گروہ کے2ارکان گرفتارکرلیے

منگل 12 اپریل 2016 23:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) سکھرریلوے پولیس نے گا ڑیوں میں سامان چو ری کرنے والے گروہ کے2ارکان گرفتارکرلیے، ریلوے کی لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ فش پیلٹس برآمد ، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کو ششیں کی جا رہی ہیں ایس پی ریلوئے کی پریس کا نفرنس تفصیلات کے مطابق سکھر ریلوے پو لیس نے ایک اطلاع پر ریلوے یا رڈ سکھر میں کھڑی گڈز ٹرین کی بو گیوں میں سے ریلوے کی لاکھوں روپے مالیت کی فش پلیٹس چوری کرنے وا لے دو ملزمان ربنواز اور محمدظفر کورنگے ہا تھوں گرفتار کرلیااس حوالے سے ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتا یا کہ یہ گڈز ٹرین ریلوے کا نیا لوہا لے کر لا ہور سے کراچی جا رہی تھی اور کچھ دیر کے لیے سکھر رکی تھی کہ ملزمان نے کا روائی کرنے کی کوشش کی مگر وہ پکڑے گئے ایس پی ریلوے کے مطابق ملزمان کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاریوں کے لیے بھی کو ششیں کی جا رہی ہیں اور اس حوا لے سے ریلوے پو لیس کی پا رٹی تشکیل دے دی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ تھوٴڑے عرصے میں ریلوے پولیس نے بہتر سے بہتر کا رکردگی کامظاہرہ کیا ریہوے کی بکنگ آفس کے رقم چوری کرنے والے نہ صرف بکنگ کلرک کو پکڑ لیا گیا بلکہ اس سے مسروقہ رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ ایس ایچ او فضل غنی ، اے ایس آئی محمد حیات ، اے ایس اے محمد جاوید و دیگر افسران موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :