لوٹ مارہی نے ملک میں بدامنی ظلم اور دہشت گردی کا راستہ ہموار کیا ہے ، جماعت اسلامی بلوچستان

کرپشن کے سکینڈلزکیخلاف عوام میں شعور بیدار کرنے ،ظلم کا راستہ روکنے کیلئے جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم شروع کر رکھی ہے، بشیر احمد ماندائی

منگل 12 اپریل 2016 23:07

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیراحمدماندائی نے کہا کہ لوٹ مارہی نے ملک میں بدامنی ظلم اور دہشت گردی کا راستہ ہموار کیا ہے ناانصافی اورکرپشن کا راستہ ہر صورت ملکرروکھنا ہم سب کا فرض ہے کرپشن کے تمام اسکینڈل کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے اور اس ظلم کا راستہ روکنے کیلئے جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم شروع کر رکھی ہے الحمد اللہ جماعت اسلامی کا ہر فرد کرپشن سے پاک ہے جس پر ہمیں فخر ہے اگر تمام سیاسی مذہبی جماعتیں جماعت اسلامی کی تقلید کرتی تو آج تمام جماعتیں کرپشن سے پاک ہوتی اور عوام ترقی وخوشحالی اورامن کی راہ پرگامزن ہوتے کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام الناس جماعت اسلامی کیساتھ ملکر اپنی دینی ،اخلاقی اور قومی ذمہ داری پوری کریں صادق وامین لوگوں کاساتھ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

لوٹ مار کی وجہ سے ملک کی وجہ سے پاکستان مسائل وپریشانیوں کی آماجگاہ بن گئی ہے ۔ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیر ہ مرادجمالی میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ا نہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی میں بڑی رکاوٹ کرپشن ہے 12 ارب روپے روزانہ کرپشن کرنے والی قوم ترقی نہیں کر سکتی ،بڑے بڑے کرپشن کی کیسزنیب کے ٹیبل پر ہے مگر عادلانہ نظام نہ ہونے کی وجہ سے قوم پریشان اور حکمران مزے کر رہے ہیں عوام نے اگر بیداری کا مظاہر ہ نہ کیا توہم دنیا میں بدنام ورسواہوں گے اور ملک کے تمام وسائل کرپٹ مافیاہڑپ کرلیں گے جماعت اسلامی کاکرپشن فری بلوچستان مہم وقت کی اہم ضرورت ہے غریب عوام نا ن شبینہ کے محتاج جبکہ کرپٹ حکمران طبقے بڑے بڑے ارب پتی و سرمایہ دار بن گیے ہیں ۔

صوبائی کرپٹ مافیا اور وفاقی کرپٹ مافیا کا کرپشن میں دوڑلگی ہوئی ہیں ہم صاف ستھری سیاست کے ذریعے عوام کے مسائل حل اور انہیں متحد ویکجاکر رہے ہیں تاکہ قوم کو صالح دیانتدار ودین دار قیادت مل جائیں ۔