Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی نے پنجاب کی صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

منگل 12 اپریل 2016 23:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء ) تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی نے پنجاب کی صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں،میرے ساتھی تبدیلی کے نظریے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، آفتاب افگن اور بر یگیڈئیر ( ر ) نعیم احمد سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں کا سخت سے سخت محاسبہ ہونا چاہیے ،آئس لینڈ وزیر اعظم کی طرح نواز شریف بھی فوری مستعفی ہو ں کیونکہ ان کامزید اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ۔انہوں نے کہا تحریک انصاف پانامہ لیکس کی صاف شفاف تحقیقات چاہتی ہے ۔ اس مسئلے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں با اختیار کمیشن قائم کیا جائے جو کہ انصاف کے تقاضو ں پر پورا اُترے اگر ایسا نہ کیا گیا تو تحریک انصاف لاکھوں محب الوطن پاکستانیوں کے ساتھ ایک بار پھر سڑکوں پر نکلے گی اور رائے ونڈ کے محلات کا گھیراؤ کر کے پی ٹی آئی اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات