بچوں کو تعلیم دے کر پاکستان کو اعلی تعلیم یافتہ اور بااعتماد قیادت مہیا کی جا سکتی ہے‘ میاں عطا محمد مانیکا

قائداعظم نے طالب علموں کوپاکستان کا مستقبل کہا ہے،اسی اہمیت کے پیش نظر حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ وزیر اوقاف و مذہبی امور

منگل 12 اپریل 2016 23:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور میاں عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ آج کے بچے کل کے رہنما ہیں۔ان بچوں کو تعلیم دے کر پاکستان کو اعلی تعلیم یافتہ اور بااعتماد قیادت مہیا کی جا سکتی ہے۔ قائداعظم نے طالب علموں کوپاکستان کا مستقبل کہا ہے،اسی اہمیت کے پیش نظر حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ادارے تخلیقات پاکستان کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں منعقدہ بچوں کا انعام گھر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ادارے کے چیئرمین یونس عزیز ملک،منتظم اعلی جاوید آفرید کے علاوہ اساتذہ ،والدین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ادارہ تخلیقات پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو پاکستان میں نا صرف بچوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی کردار ادا کررہا ہے بلکہ نادار اور معذور بچوں کی تعلیم پر مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح طبع کے لئے بچوں کا انعام گھرپروگرام ہر سال پیش کرتا ہے جو اچھی اور صحت مند تفریح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے تعلیمی فنڈ میں ایک کثیر رقم مختص کی ہے جس سے نا صرف معذور بلکہ عام بچے بھی مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معذور بچوں کو تعلیم دینے کے حوالے سے سرکاری سرپرستی میں پہلے سے تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بچے پاکستان کامستقبل ہیں اور انہی بچوں نے پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ تخلیقات پاکستان کی جانب سے انعام گھر جیسے تفریح پروگرام بچوں کے ویژن کو بڑھاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :