پی ٹی آئی میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں،آفتاب خان کھچی

انٹر پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں،پانامہ لیکس پر پارٹی فیصلے پر مکمل عملدرآ مد کیا جائیگا ،رہنماء تحریک انصاف

منگل 12 اپریل 2016 23:02

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے آ فتاب خان کھچی نے کہا ہے کہ انٹر پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے پر چےئرمین تحریک انصاف کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں پی ٹی آ ئی میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں جمہوری دور میں ہر فرد واحد کو اپنی رائے دینے کا حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا پانامہ لیکس پر پارٹی فیصلے پر مکمل عملدرآ مد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف چکوک کا دورہ کرتے ہوئے علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوے کہی بعد ازاں 87ڈبلیو بی میں قل خوانی کی اس موقع پر چےئرمین پیر خالد شاہ،رہنما پی ٹی آ ئی مہر سیف اللہ قہم،جاوید احمد شاہ،رازق بھٹی نمبردار،شفیق بھٹی نمبردار،طالب وسیر،ظفر اللہ خان ایڈووکیٹ،چوہدری ذوالفقار کمبوہ،سہیل خان کھچی،حاجی ظفر بانگا،میاں ربنواز ایڈووکیٹ،شیر خان زمری،جمیل گجر،شہزاد انوراور دیگر موجود تھے بعد ازاں انہوں نے 79ڈبلیو بی،37ڈبلیو بی اور پیپلز کالونی میں علاقہ معززین سے ملاقات کی سابق ایم این آ فتاب خان کھچی نے کہا کہ انٹرپارٹی الیکشن میں عوام کا جوش اور جذبہ قابل دید ہے حکمرانوں سے مایوس عوام پی ٹی آ ئی کے پلیٹ فارم پریکجا ہورہے ہیں جو بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت گندم کی کٹائی شروع ہے اور زمیندار پریشانی میں مبتلا ہے کیونکہ خریداری سینٹروں پر ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں ہوسکی انہوں نے کہا کہ کاتشکاروں کو پریشان کیا جارہا ہے تاکہ وہ کم منافع کے اعوض گندم فروخت کردیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں اا کر سب سے پہلے کسانوں کے مسائل حل کرے گی اگر ملک کی معیشت بہتر ہوگی تو ملک ترقی کریگا۔