Live Updates

افغان سفیر کی عمران خان سے ملاقات، پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی مشکلات پربتادلہ خیال

منگل 12 اپریل 2016 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان میں متعین افغان سفیر نے اسلام آبا دمیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی مشکلات پرتفصیلی بتادلہ خیال۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین نے افغان سفیر کو مہاجرین کی مشکلات کے فوری حل کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے گی۔ ملاقات کے دوران افغان مہاجرین کے مشکلات کے حل کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کیلئے افغان سفیر کی آئندہ ہفتے وزیراعلی اور آئی جی پختونخوا سے ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :