گیدڑ کا لفظ حذف کروا دیا ہے تو شیر کو حذف کروا دیں ، شازیہ مری

گیدڑ کہنا درست نہیں ،اسی طرح گھٹیا انسان بھی کہنا غلط ہے کوئی انسان گھٹیا نہیں ہوتا، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی

منگل 12 اپریل 2016 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی میں منگل کو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے کہا کہ اگر آپ نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی تقریر میں سے گیدڑ کا لفظ حذف کروا دیا ہے تو شیر کو حذف کروا دیں یہ دونوں جانور ہیں اس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ گیدڑ کہنا درست نہیں اسی طرح گھٹیا انسان بھی کہنا غلط ہے کوئی انسان گھٹیا نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :