ویسٹ انڈیز میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے برطانوی کرکٹرہلاکت، کرس گیل کا دکھ اور افسوس کا اظہار

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 22:25

ویسٹ انڈیز میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے برطانوی کرکٹرہلاکت، کرس گیل کا دکھ ..
ٹرینیڈاڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈیز میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے برطانوی کرکٹرہلاکت پر کرس گیل کا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی نوجوان کرکٹر ایڈریان سینٹ جون ڈاکوؤں کے موبائل چھیننے پر مزاحمت کے دوران ان کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے ۔ اس حوالے سے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا ہے۔ کرس گیل نے اپنے پیغام میں سینٹ جون کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے کہا ہے کہ یہ خبر سن کر دل دکھی ہوا ہے اور وہ سینٹ کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :