کوئٹہ ،کسٹم اور ایف سی عملے نے غیر ملکی سامان سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنادی

بلیل سے 1 کروڑ مالیت کے غیر ملکی ٹائر اور دیگر سامان کو ٹرک سمیت قبضے میں لے لیا

منگل 12 اپریل 2016 21:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) کوئٹہ کسٹم اور فرنٹیئر کور کے عملے نے غیر ملکی سامان سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے بلیلی کے علاقے سے 1 کروڑ روپے مالیت کے غیر ملکی ٹائر اور دیگر سامان کو ٹرک سمیت قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹم کوئٹہ ڈاکٹر سعید احمد جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر غیر ملکی سامان سمگل کر نا چا ہتے ہیں جس پر کلکٹر کسٹم نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم امان اللہ ترین اور فرنٹیئر کور کے عملے پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ نے بلیلی کے علاقے میں کوئٹہ آنیوالے ایک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی تو اس میں لوڈ غیر ملکی ٹائر اور دیگر سامان کو ٹرک سمیت قبضے میں لے لیا نامعلوم سمگلر مذکورہ ٹائروں اور سامان کو اندرون ملک سمگل کر نا چا ہتے تھے کسٹم اور فرنٹیئر کور کے عملے نے سمگلروں کی کوشش کو ناکام بنادیا کسٹم ذرائع کے مطابق تحویل میں لئے جانے والے سامان کی مالیت تقریبا1 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے کلکٹر کسٹم ڈاکٹر سعید احمد جدون اور ڈپٹی کلکٹر کسٹم امان اللہ ترین نے بتایا کہ کسٹم کا عملہ کم وسائل اور عملے کے باوجود فرنٹیئر کور، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے تعاون سے سمگلنگ کی روک تھا م کو یقینی بنا نے کیلئے دن رات کارروائیاں کر رہا ہے تاکہ قانونی طریقے سے تجارت کرنے والے لو گوں کو سہولیات میسر آسکیں اور کسٹم کا عملہ سمگلنگ کے ناسور کو ختم کر نے کیلئے اپنا موثر کردار کر تے ہوئے قومی خزانے میں ریونیو جمع کروا رہا ہے تاکہ ملک کی معیشت کو مزیدمضبوط بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :