کوئٹہ، سڑک کے کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا
موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی اور بچہ جاں بحق، بچی شدید زخمی
منگل 12 اپریل 2016 21:46
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) بلوچستان کے علاقے وڈھ میں سڑک کے کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے وڈھ میں حبیب اللہ نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر مین آر سی ڈی شاہراہ پر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے سڑک کے کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں حبیب اللہ اس کی اہلیہ مسماة عائشہ بی بی اور4 سالہ بیٹا جمیل موقع پر جاں بحق جبکہ 8 بچی جمیلہ بی بی شدید زخمی ہو گئی دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقع کے اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مقامی انتظا میہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.