ملک بھر میں ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن 17 اپریل کو منایا جائیگا

منگل 12 اپریل 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) عالمی ادارہ صحت، حکومت پاکستان، محکمہ صحت پنجاب اور ہیموفیلیا کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی مختلف این جی اوز کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن 17 اپریل کو منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

خصوصی تقریبات اور شعور و آگاہی کیلئے واکس بھی منعقد کی جائیں گی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سرکاری تقریبات میں عوام الناس کو خون کی بیماری ہیموفیلیا کی وجوہات، اس کی ابتدائی علامات، بیماری کی تشخیص، بروقت علاج، تدارکی و حفاظتی اقدامات سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :