ترکی پارلیمنٹ کے سپیکر کا قومی اسمبلی اجلاس میں آمد پر بھرپور خیرمقدم

ترکی اور پاکستان کی دوستی کی جڑیں بہت گہری ہیں،خورشید شاہ، ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے، شاہ محمود قریشی ترکی ایرن اورپاکستان پر بہت زیادہ ذمہ داریاں عائد ہیں،محمود اچکزئی و دیگر ارکان کا اظہار خیال

منگل 12 اپریل 2016 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) ترکی کی پارلیمنٹ کے سپیکر اسماعیل کرامان اور دیگر اراکین کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آمد پر ارکان نے بھرپور خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کی دوستی کی جڑیں بہت گہری ہیں ہم ترکی کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے اور ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ اسلامی دنیا میں ترکوں کی ایک تاریخ ہے جب اسلامی دنیا کے بڑے حصے پر انگریزوں نے قبضہ کیا تو اس وقت دو مسلمان ریاستوں نے انہوں نے کہاکہ ترکی پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے مخالفین نے علاقے کو شعیہ سنی مسائل سے دوچار کر دیا ہے اس وقت ترکی ایرن اورپاکستان پر بہت زیادہ ذمہ داریاں عائد ہیں انہوں نے کہاکہ اس تمام اسلام ممالک کو احتیاط سے رہنے کی ضرورت ہے جے یوآئی کے رکن مولانا امیر زمان نے کہاکہ ترکی کی پارلیمنٹ کے ممبران اور سپیکر کو خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ترکوں نے پوری دنیا پر حکومت کی ہے اور اس وقت کوئی بھی مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا تھامگر سازشوں کے زریعے سے اس بڑے مسلم طاقت کا شیرازہ بکھیر دیا گیا انہوں نے کہاکہ ترکی کے ساتھ پاکستان کی دوستی ہمیشہ برقرار رہے گی جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق نے ترک پارلیمنٹ کے سپیکر اسماعیل کرامان اور اراکین کو پارٹی کی جانب سے خوش آمدید کہا کہ ترکوں کے ساتھ پاکستانیوں کی بہت زیادہ محبت ہے امت مسلمہ کی سطح پر ترکوں کے جذبے کو پوری امت سلام پیش کرتی ہے رکن اسمبلی اعجاز الحق نے کہاکہ ترکی کے ساتھ پاکستان کی محبت کا سلسلہ بہت پرانا ہے ہم ترکی کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں فاٹا کے رکن اسمبلی شاہ جی خان افریدی اور اے این پی کے رکن حاجی غلام احمد بلور نے بھی ترکی کے وفد کو خوش آمدید کہا۔