مینگورہ میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں ٹیموں کونہ بھیجنے پر چترال اور دیر بالاکے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز معطل

منگل 12 اپریل 2016 21:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء)خیبر پختونخوامیں جاری انڈر23گیمز کے سلسلے میں سوات ڈویژن کے خواتین گیمز میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرکے مینگورہ میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں ٹیموں کونہ بھیجنے پر چترال اور دیر بالاکے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرزکو معطل کردیا۔سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوااعظم خان کی ہدایت صوبے کی سطح پر منعقدہ گیمز کوکامیاب بنانے کیلئے تمام اضلاع کی مرد وخواتین ٹیموں کی شرکت لازمی قراردیاتھالیکن اسکے باوجود بھی دیر بالا اور چترال کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوات میں جاری کھیلے جانیوالے سوات انٹرڈسٹرکٹ خواتین کھیلوں کے مقابلوں میں خواتین ٹیموں کوبھیجنے کی زحمت نہیں کی ہے ،حالانکہ دیر بالااور چترال کی محکمہ تعلیم کے حکام اورمقامی خواتین کھلاڑیوں نے ڈ ی جی سپورٹس خیبر پختونخوارشیدہ غزنوی سے رابطہ کرکے مقابلوں میں بھر پو رشرکت کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے اور کہاکہ ہمیں کسی نے گیمز میں شرکت کرنے کیلئے نہیں کہاہے جب اس سلسلے میں چترال کے ڈی ایس اوعبدالرحمت نے رابطہ کرنے بتایاکہ ایم پی اے سلیم خان نے انہیں خواتین کی ٹیم بھیجنے سے منع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس غیر ذمہ داری کامظاہرہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ رشیدہ غزنوی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر دیربالاکے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرعلی رحمن اور چترال کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرعبدالرحمت کومعطل کردیا ہے ۔