خیبرپختونخوا گیمز، سوات ریجن میں خواتین مقابلوں کا پروقار تقریب میں آغاز

ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم نے باضابطہ افتتاح کیا۔ گیمز دو دن تک جاری رہینگے

منگل 12 اپریل 2016 20:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں خواتین کے انٹرڈسٹرکٹ مقابلے سوات ریجن میں رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ شروع ہوگئے جس میں چترال ، دیر اپر ، دیر لوئر، شانگلہ اور ضلع سوات کی فیمیل ایتھلیٹس 13 مختلف گیمز میں شرکت کررہی ہیں گیمز کا باضابطہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی وڈیڈک چیئر مین فضل حکیم نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا رشیدہ غزنوی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیدثقلین شاہ ، سابق انٹرنیشنل ایتھلیٹ وکوچ جعفرشاہ ، اکاؤنٹس آفسرحامد خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈئریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام دہشتگر دی سے شکارجنت نظیر وادی سوات جو کہ اپنے خوبصورت نظاروں صاف اور شفاف جرنوں اور سرسبز وشاداب چراگاہوں کی سرزمین سے مشہور ہے میں ایک دفعہ پھر خوبصورت رنگوں سے سج گیا جب خیبرپختونخوا انڈر23 سوات ریجن انٹر ڈسٹرکٹ ویمن گیمز کے آغاز کے موقع پر کھلاڑیوں کے ہستے ہوئے چہرے خوشی میں تبدیل ہوگئے کھلاڑیوں کی ایک جم غفیر پانچ مختلف ڈسٹرکٹ جن میں چترال ، دیر اپر ، دیر لوئر، شانگلہ اور سوات کی پانچ سو سے زائد فمیل کھلاڑی نے فضا میں نئے رنگ بکھیر دیئے ہر طرف خوشی کی لہر نے پورے وادی سوات کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تیرا مختلف کھیلوں میں کھلاڑی اپنی ہمت کا لوہا منوائینگے اور یہ گیمز دو دن تک جاری رہینگے ۔ ان گیمز کے اختتام کے ساتھ ہی پہلے فیض کے آخر میں پشاورمیں اسی طرح کا میلہ پندرہ اور سولہ اپریل کو سجے گا جہاں پر پندرہ میل اور تیرا فمیل سپورٹس کی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیاجائے گا۔ وادی سوات میں ان گیمز کا آغاز الله تعالی کے نام سے کیاگیا تلاوت کے فورًبعد مقامی سکول کی بچیوں نے نعت شریف کی سعادت حاصل کی اور اس طرح پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیاگیا ، اس موقع پر فضا رنگ برنگے غباروں اور مکان باغ سپورٹس کمپلیکس رنگ برنگے جھنڈوں سے سجایاگیا تھا ۔

ٹیموں کی ایک خوبصورت مارچ پاسٹ سلامی کی چبوترے سے گزری اور مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر جمناسٹک ، بینڈ، مارشل آرٹ اور اتنڑ کا شاندار مظاہرہ پیش کیاگیا ۔جن کو ڈائریکٹریٹ کی طرف سے ایک ہزار، دوہزار، پانچ ہزار اور دس دس ہزار روپے کیش انعامات بھی دیئے گئے۔افتتاحی تقریب کے فوراً بعد ہی کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کے وینیوز کی طرف روانہ کیاگیا جہاں پر و ہ مختلف کھیلوں میں اپنا لوہا منوائے گئے واضح رہے کہ اس سے قبل مردوں کی مقابلے بھی سوات ریجن میں منعقد ہوئے جس میں سوات نے پہلی دیر لوئر نے دوسری اور شانگلہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ان کھیلوں کا مقصد کھلاڑیوں کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سوات ریجن سے ایک بہترین دستے کو تیار کرنا ہے جنہوں نے سوات ریجن کی نمائندگی خیبرگیمز میں کرنی ہے ۔