پاور، کوہاٹ روڈپر دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن

سینکڑوں دکانیں ، تھڑے اور دیگر تجاوزات ہٹا دئیے گئے

منگل 12 اپریل 2016 20:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء)ٹاؤن فور تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن پشاور نے ڈپٹی کمشنر پشاور کے ہدایت پر کوہاٹ روڈپر دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا اور ان دودنوں کے آپریشن میں ابھی تک سینکڑوں دکانیں ، تھڑے اور دیگر تجاوزات ہٹا دئیے گئے ۔ آپریشن کی نگرانی ٹی ایم او ٹاؤن فور وحید الرحمان کررہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوہاٹ روڈ کے دونوں جانب قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہدایات جاری کردی تھی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹی ایم او ٹاؤن فور نے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔ تفصیلا ت بتاتے ہوئے ٹی ایم او ٹاؤن فور وحید الرحمان نے کہا ہے کہ کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کے روانی میں شدید رکاوٹیں حائل تھی اور ان علاقوں کے عوام کو آمد ورفت میں مشکلات درپیش تھی جس پر کوہاٹ روڈ سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا اور آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں اب تک سینکڑوں دکانیں مسمار کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے پشاور کو تجاوزات سے پاک اور خوبصورت شہر بنانے کا عز م کر رکھا ہے جس میں عوام کی طرف سے بھی بھر پور تعاون جاری ہے اور انشاء اللہ کوہاٹ روڈ کو کشادہ کر کے ٹریفک کے نظام میں بہتری لائیں گے ۔ انہوں نے اس عز م کا اظہار کیا کہ بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔