10کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے گلگت بلتستان میں بارش اور لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

پاک فوج کی جانب سے غذائی اشیا کے 5 امدادی ٹرک وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے حوالے کیے

منگل 12 اپریل 2016 20:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) 10 کورکے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے گلگت بلتستان میں بارش اور لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور پاک فوج کی جانب سے غذائی اشیا کے 5 امدادی ٹرک وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے حوالے کیے اور انہیں اس مشکل کی گھڑی میں پاک فوج کے بھرپورتعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال کے دورے کے موقع پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں گورنر ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ،کور کمانڈر ،چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں خوراک کی قلت ،شاہراہ قراقرم اور رابطہ سڑکوں کی بندش سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو پاک فوج کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :