نیب کا پانامہ لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے آغاز کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 19:25

نیب کا پانامہ لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے آغاز کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء) نیب نے پانامہ لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس میں دنیا بھر کے متعدد حکمرانوں اور دیگر کے نام آنے کے بعد سے ایک ہنگامہ برپا ہے۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس میں جہاں دنیا بھر کے متعدد حکمرانوں کا نام آیا ہے وہیں وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے صاحبزادوں اور صاحبزادی کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے اب نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ نیب کو وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز، حسن نواز اور صاحبزادی مریم نواز کیخلاف تحقیقات کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ نیب نے اس درخواست کو باقائدہ فائل کا حصہ بنا کر باقائدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :