جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 12 اپریل 2016 19:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء) جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد سے جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف شروع کیا گیا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں ہزاروں سیکورٹی اہلکار پاک فوج کی نگرانی میں آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک سیکورٹی اہلکار پاک فوج کی معاونت سے 21 سیکورٹی چوکیاں بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جبکہ آئندہ کچھ روز میں آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔